بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کرکٹ کے زوال کی انتہا
From the Blog cricnamaپاکستان کے سابق کپتان اور معروف تبصرہ کار رمیز راجہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی حالیہ شکست کے بعد اسے قومی کرکٹ کےزوال کی انتہا قرار دیا ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفوسے گفتگو میں رمیز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ایک بے پتوار کی کشتی دکھائی دے رہی ہے، اور کرکٹ بورڈبھی بے سمت اور نئے خیالات سے عاری دکھائی دیتا ہے۔ پانچ ٹیسٹ اور 22 ایک روزہ مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کرنے والے رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ دورۂ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، وہ طویل عرصے سے جمود کا شکار ہیں۔ یہاں تک کہ کوچنگ عملہ بھی کچھ نیا کرتا نہیں دکھائی دیتا، نہ ہی کوئی تازہ خیال نظر آتا ہے اور نہ ہی کوئی سمت متعین دکھائی دیتی ہے۔ وہی وکٹیں سنبھالنے اور آخری 10 اوورز میں زور لگانے کی پرانی حکمت عملی۔ یہ تو 80ء اور 90ء کی دہائی کی کرکٹ ہے، جس میں بہتری کے لیے کوچنگ عملے سے بہت امیدیں تھیpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment