نیا عالمی چیمپئن آسٹریلیا، ایک نئے عہد کا آغاز
From the Blog cricnamaدنیائے کرکٹ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کی گہماگہمی بالآخر اپنے اختتام کو پہنچی اور''حق بہ حقدار رسید''، آسٹریلیا نے پانچویں بار کرکٹ کے سب سے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا فائنل توقعات کے برخلاف بالکل یکطرفہ ثابت ہوا اور یوں آسٹریلیا نے بڑے مقابلوں کو باآسانی جیتنے کی اپنی روایت قائم رکھی۔ نیوزی لینڈ، جو پورے عالمی کپ کے دوران ناقابل تسخیر اور چھایا ہوا نظر آ رہا تھا، آخری پڑاؤ پر منتشر دکھائی دیا اور اوسان خطا ہوجانے کے بعد شکست سے دوچار ہوا۔ حواس باختگی کی ایک جھلک مقابلے کے پہلے ہی اوور میں نظر آ گئی تھی جب کپتان برینڈن میک کولم حریف تیز گیندباز مچل اسٹارک کی برق رفتار گیندوں کی تاب نہ لا سکے اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں آؤٹ ہو کر چلتے بنے۔ اپنے قائد کو صفر پر آؤٹ ہوتے دیکھنا نیوزی لینڈ کے لیے کسی''سانحے'' سے کم نہیں تھا۔ آسٹریلوی گیندبازوں کی جارح مزpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment