[ریکارڈز] عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے گیندباز
From the Blog cricnamaجنوبی افریقہ نے جہاں سری لنکا کو شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں تاریخی کامیابی حاصل کی، وہیں یہ مقابلہ ژاں-پال دومنی کے لیے بھی یادگار رہے گا۔ ایک جزوقتی گیندباز کے لیے ہیٹ ٹرک سے بڑا انعام بھلا کیا ہوسکتا ہے؟ وہ بھی اگر ایسے مقابلے میں مل جائے جسے جیتنا ملک کے لیے 'ناک' کا مسئلہ بن گیا ہو۔ جنوبی افریقہ نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ میں کوئی ناک-آؤٹ مقابلہ جیتا اور اس جیت میں ایک اہم کردار رہے دومنی۔ جب پہلے بلے بازی کرنے والے سری لنکا کی اننگز تتر بتر ہوچکی تھی تو 33 ویں اوور کی آخری گیند پر دومنی نے سری لنکا کی امیدوں کے چراغ یعنی کپتان اینجلو میتھیوز کو آؤٹ کیا اور پھر اپنے اگلے اوور کی پہلی دو گیندوں پر نووان کولاسیکرا اور تھارنڈو کوشال کو آؤٹ کرکے سری لنکا کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی۔ وہ رواں عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے گیندباز تھے جبکہ ٹورنامنٹ کی تاریخpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment