برائن لارا پاکستان کے پیچھے ہی پڑگئے
From the Blog cricnamaعالمی کپ 2015ء کے ابتدائی دو مقابلوں میں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد ماضی کے عظیم بلے باز برائن لارا نے یہ تک کہا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل کو بھول جائے۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے لارا نے کہا تھا کہ 1992ء اور 2015ء کی پاکستانی ٹیموں کا تقابل کرنا درست نہیں، موجودہ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جسے فاتح سمجھا جائے۔ بیٹنگ میں بھی ٹیم کا انحصار مصباح الحق پر ہے جو ہرگز دنیا کے بہترین بلے باز نہیں ہیں۔ شاید پاکستان نے برائن لارا کے اس بیان کو زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا اور اگلے ہی مقابلے میں فیورٹ جنوبی افریقہ کو چت کرکے اپنے امکانات دوبارہ زندہ کرلیے اور پھر آئرلینڈ کو روندتا ہوا باآسانی کوارٹر فائنل تک پہنچ گیا۔ سیمی فائنل تک پہنچنے میں اب صرف ایک مقابلہ رکاوٹ ہے جو اس نے میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے۔ یہاں بھی برائن لارا سمجھتے ہیں کہ سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا پہنچیںpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment