عالمی کپ 2019ء کا فائنل، لارڈز ایک مرتبہ پھر میزبانی کے لیے پیش
From the Blog cricnama عالمی کپ 2019ء کے فائنل مقابلے کی میزبانی کے لیے انگلستان نے تاریخی میدان لارڈز کا نام تجویز کیا ہے اور اگر بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے منظوری دے دی تو لارڈز پانچویں بار عالمی کپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔ [image: لارڈز ابتدائی تین عالمی کپ مقابلوں کے علاوہ 1999ء میں بھی عالمی کپ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے (تصویر: Getty Images)] لارڈز ابتدائی تین عالمی کپ مقابلوں کے علاوہ 1999ء میں بھی عالمی کپ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے (تصویر: Getty Images) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ "وہ 2019ء کے عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے مانچسٹر کے میدان اولڈ ٹریفرڈ اور برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے جبکہ فائنل لارڈز میں منعقد کیا جائے۔" لارڈز ابتدائی تینوں عالمی کپ 1975ء، 1979ء اور 1983ء کے بعد 1999ء میں بھی فائنل کی میزبانی کر چکا ہے اور ایک تاریخی حیثیت کا حامل میدان ہے۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment