فلسطین سے ہجرت ۔ تصحیح
From the Blog theajmals معذرت کہ روانی میں بندرگاہ کا نام " جدّہ" لکھ دیا ۔ اُس زمانہ میں جدّہ کی بندرگاہ پر بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہوتے تھے اور ساری نقل و حمل یمن کی بندرگاہ عدن سے ہوتی تھی ۔ چنانچہ میرے والدین جدہ نہیں بلکہ عدن پہنچے اور وہاں سے بحری جہاز میں سوار ہوئے تھے ایک معمولی اضافہ بھی ہے ۔ فلسطین میں والد صاحب کی رہائش طُولکرم میں تھی اور کاروبار حیفہ میں ۔ طُولکرم مسلمانوں کا علاقہ تھا اور حیفہ میں یہودیوں کی اکثریت تھی ۔ والدین کے آ جانے کے کچھ ماہ بعد صیہونی دہشتگردوں نے جن کے سربراہ میناخم بیگِن اور موشے دایان تھے والد صاحب کے کاروبار پر قبضہ کر لیا اور میرے ماموں جان بچا کر مصر چلے گئے ۔ گویا ہم دوہرے مہاجر ہوئے ۔ فلسطین سے کاروبار کے لحاظ سے اور ریاست جموں کشمیر سے وطنیت اور جائیداد کے لحاظ سے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment