عمران خان، پہلی بار اسپائکس پہننے والا ملک کا بہترین باؤلر بن گیا
From the Blog cricnama زندگی میں پہلی بار کرکٹ کی اسپائکس پہن کر اور اصل گیند سے کھیلنے والے باؤلر سے کسی کو کیا توقعات ہوسکتی ہیں؟ پھر اگر جب وہ ملک کے بہترین بلے بازوں کے خلاف کھیل رہا ہو تو امکانات کہیں زیادہ کم ہوجاتے ہیں۔ لیکن پشاور کے عمران خان جونیئر نے یہ ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا ہے۔ گزشتہ روز قومی ٹی ٹوئنٹی کپ پشاور پینتھرز کی یادگار فتح کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا تو اس کے تیز گیندباز عمران خان جونیئر 12 وکٹوں کے ساتھ سب سے نمایاں باؤلر کے طور پر ابھرے اور انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلرکا اعزاز بھی دیا گیا۔ [image: عمران خان نے چھ مقابلوں میں 12.91 کے اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کیں، اور قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین باؤلر کا اعزاز حاصل کیا] عمران خان نے چھ مقابلوں میں 12.91 کے اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کیں، اور قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین باؤلر کا اعزاز حاصل کیا کرکٹ کے حلقوں نے عمران خان کی نپpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment