آسٹریلیا کو 31 سال بعد زمبابوے کے ہاتھوں شکست
From the Blog cricnama زمبابوے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ اگر اسے بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے مستقل مواقع دیے جائیں تو وہ بہتر نتائج نکال سکتا ہے کیونکہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے مقابلے میں اس نے عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں 31 سال بعد زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی جیت ہے۔ زمبابوے کے لیے یہ نتیجہ بہت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ میچ میں عمدہ باؤلنگ کے باوجود فتح حاصل نہیں کر پایا تھا لیکن آج کپتان ایلٹن چگمبورا کے شاندار 52 رنز اور آٹھویں وکٹ پر پراسپر اتسیا کے ساتھ 55 رنز کی ناقابل شکست رفاقت نے نتیجہ زمبابوے کے حق میں جھکایا۔ [image: کپتان چگمبورا نے 68 گیندوں پر 52 ناقابل شکست رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے (تصویر: AFP)] کپتان چگمبورا نے 68 گیندوں پر 52 ناقابل شکست رنز بنائے اور میچ کےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment