زمیں زادے چلو باتیں کریں شہرِ تمنا کی
From the Blog ranaii-e-khayalنظم زمیں زادے چلو باتیں کریں شہرِ تمنا کی یہاں تو شام سے پہلے ہی سورج ڈوب جاتا ہے یہاں ہر خواب سے پہلے ہی نیندیں چونک اُٹھتی ہیں بہاریں یوں گزرتی ہیں کہ جیسے وقت سے ان کی کوئی ازلی عداوت ہو کوئی بادل نہیں رُکتا، ہوائیں بے مروت ہیں ہوئی صدیاں کے آنکھوں میں کوئی سورج نہیں چمکا کوئی شبنم نہیں اُتری، کوئی موتی نہیں دمکا چلو یہ تو ہماری کم نگاہی کی سزا ٹھہری مگر ہم خواب نہ دیکھیں تو نیندیں بے ثمر اپنی سماعت بے خبر اپنی، سزا نا معتبر اپنی زمیں زادے چلو باتیں کریں شہرِ تمنا کی یہ باتیں جو سُلگتی ہیں مگر کرنیں نہیں بنتیں انہیں روشن اگر کر پاؤ تو کتنے سخی ٹھہرو مگر کیا کر سکو گے تم؟ مگر کیا کرسکیں گے ہم کہ ہم اس شہر میں بے خواب راتوں کے حوالے ہیں زمیں زادے زمیں پر بسنے، والے تھکنے والے ہیں شاعر : نا معلوم بہ شکریہ "یہ شام شام زندگی" برائے رومن ورژن pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
ذكر و فكر
From the Blog ashrafiya [image: IMG_2471.GIF] [image: IMG_2461.PNG] pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment