ڈڈھو نکالنا
From the Blog urduonline ڈڈھو نکالنا جون میں شمالی پنجاب کی گرمی بہت شدید ہوتی ہے، خاص طور پر جہلم کی سطح مرتفع کی گرمی جہاں پر درجہ حرارت شدید ہو جاتا ہے ، پچاس سینٹی گریڈ تک تھرمامیٹر کا پارہ پہنچ جاتا ہے۔ گویا اب تھرما میٹر پھٹا کہ پھٹا ، ہر طرف دھوپ کی چمک اور گرم لو۔ ایسے میں گھاس تک جل جاتی ہے اور جانوروں کےلئے سبز چارہ کا حصول بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ گرمی کی شدت کا یہ عالم ہوتا ہے کہ انسان تو کیا جانور تو جانور بھی چھپتے پھرتے ہیں، درختوں کے سائے تلے ہوں یا دیوار کی اوٹ میں ایک جیسی جی جلانے والی گرمی سب کو تپائے ہوئے ہوتی ہے۔ کسی پل آرام نہیں ہوتا دریا کر کنارے رہنے والے تو دریا کے پانی میں گھس جاتے ہیں مگر وہ بھی کب تک ۔ باہر نکلیں تو پھر دو تین منٹ بعد وہی حال ہوتا ہے۔ چونکہ گھاس و سبزہ سب خشک ہوچکا ہوتا ہے تو رات کو شبنم بھی نہیں ہوتی۔ گویا بلکل خشکی اور شدید گرمی۔ ایسے ماحولpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment