سرفراز کی سنچری، ہیراتھ کی 9 وکٹیں، سری لنکا حاوی
From the Blog cricnama کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں سرفراز احمد کی سنچری، رنگانا ہیراتھ کی اننگز میں 9 وکٹوں اور آخر میں کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی ناقابل شکست 98 رنز کی شراکت داری نے دوسرے پاک-لنکا ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز کی برتری تک پہنچا دیا ہے جبکہ اس کی 8 وکٹیں اور دو دن کا کھیل ابھی باقی ہے۔ یعنی پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے کارکردگی کے ساتھ ساتھ معجزے اور دعاؤں کی بھی ضرورت ہوگی کیونکہ جس طرح تیسرے دن وکٹ نے اپنے رنگ دکھانا شروع کیے ہیں،اس کے بعد اگر پہلی اننگز کی کارکردگی کو مدنظر رکھیں تو صاف نظر آتا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بیٹسمینوں کی خیر نہیں ہوگی۔ [image: کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری بار کھیلتے ہوئے، اب تک ناقابل شکست 98 رنز بنا چکے ہیں، ان کی شراکت داری جتنا مزید آگے بڑھے گی، پاکستان اتنا ہی دوڑ سے باہر ہوتا جائے گا (تصویر: AFP)] کpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment