ویسٹ انڈیز ایک بار پھر بھارت کا دورہ کرے گا
From the Blog cricnama ماضی قریب میں بھارت نے بہت تواتر کے ساتھ سری لنکا کے خلاف باہمی سیریز کھیلیں، اتنی کہ خود دونوں ملکوں کے شائقین اکتا گئے اور اب ایسا لگتا ہے کہ یہی معاملہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے لیے ہونے والا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ایک مکمل بھارت-ویسٹ انڈیز سیریز کا اعلان کیا ہے۔ یہ گزشتہ چار سالوں میں ویسٹ انڈیز کا تیسرا دورۂ بھارت ہوگا۔ [image: بھارت گزشتہ 20 سالوں میں اپنی سرزمین پر ویسٹ انڈیز سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا (تصویر: AFP)] بھارت گزشتہ 20 سالوں میں اپنی سرزمین پر ویسٹ انڈیز سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا (تصویر: AFP) بی سی سی آئی کے اعلامیہ کے مطابق انتظامی معاملات طے کیے جانے کے بعد سیریز کی حتمی تاریخوں کا اعلان ہوگا فی الحال اس میں مقابلوں کی تعداد اور میزبان شہروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تین ٹیسٹ مقابلے بنگلور، حیدرآباد اور احمد آباد میںpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment