اینجلو میتھیوز- سری لنکا کا نیا مرد بحران
From the Blog cricnama نو سال قبل 2005ء میں جب اینجلو میتھیوز سری لنکا کی جونیئر ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے انگلستان کے دورے پر تھے تو شاید انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ تقریباً ایک عشرے بعد وہ اسی سرزمین انگلستان پر ایک تاریخ رقم کررہے ہوں گے۔ مذکورہ سیریز کے لیڈز ہی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں سری لنکا انڈر 19 کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کا سبب معین علی کی سنچری تھی جبکہ میتھیوز 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچا سکے تھے۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔ 2014ء میں لیڈز کے اسی میدان پر میتھیوز نے تاریخ کا دھارا پلٹ دیا۔ اب کی بار معین کی سنچری رائیگاں گئی، اور میتھیوز کی سنچری فتح گر قرار پائی جس کی بدولت سری لنکا کو گوروں کے خلاف انہی کے دیس میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کو ملی۔ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں، یہ سری لنکا کی تاریخ کے عظیم ترین کپتانوں میں شمار ہونے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment