کرکٹ کی تاریخی وڈیوز کا مجموعہ خطرے میں
From the Blog cricnama اگر آپ انٹرنیٹ پر کرکٹ کی وڈیوز دیکھنے کے 'مرض' میں مبتلا ہیں اور (پاکستان میں پابندی سے قبل) یوٹیوب پر باقاعدگی سے اپنی 'بیماری' کا علاج کرتے رہے ہیں تو Robelinda کا نام آپ کے لیے ہرگز نیا نام نہیں ہوگا۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے روب موڈی تقریباً ڈھائی ہزار نایاب و کمیاب وڈیوز کا اتنا شاندار کلیکشن یوٹیوب پر جمع کرچکے ہیں کہ اس کارنامے پر انہیں بین الاقوامی کرکٹ کونسل یا وزڈن کی جانب سے کوئی اعزاز ملنا چاہیے۔ لیکن اب روب کے لیے معاملات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ آج ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ان کے مشہور زمانہ یوٹیوب چینل پر ہی پابندی لگ سکتی ہے۔ وڈیوز کی ویب سائٹ یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق اگر کسی چینل کے خلاف تین مرتبہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی اپیل کامیاب ہوجائے تو اسے یوٹیوب بند کردیتا ہے۔ کرک نامہ کا یوٹیوب چینل بھی اسی پالیسی کا شکار ہوکر بند ہوچکا تھا اور pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment