پی سی بی میں غیر یقینی کیفیت، نقصان قومی کرکٹ کا
From the Blog cricnama پاکستان کے کرکٹ معاملات کی کوئی کل سیدھی نہیں ہورہی، نتیجہ غیر یقینی کی کیفیت اب اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ عدالت کے تازہ فیصلے نے ذکا اشرف کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنادیا، اور نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر عدالت کے ہاتھوں منظرنامے سے غائب کردیے گئے۔ یہ رواں سال دوسرا موقع ہے کہ ذکا اشرف عدالت کے حکم پر بحال ہوئے ہوں، لیکن پہلی بار حکومت وقت نے انہیں ایک ماہ بھی نشست پر بیٹھنے نہیں دیا تھا اور وزیراعظم پاکستان نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا تھا اور نجم سیٹھی کو دوبارہ اختیارات سونپ دیے تھے۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر عدالت آڑے آ گئی ہے اور اس کے فیصلے نے بے یقینی کی صورتحال مزید اضافہ کردیا ہے۔ [image: Pakistan-cricket-Board-logo] پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں چند بہت اہم عہدوں پر تقرریاں کی ہیں۔ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے وقار یونس اور بیٹنگ کوpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment