امی کے نام
From the Blog seems77 میں جب بھی اس خدا کی نعمتوں کو یاد کرتی ہوں تو اس میں سب سے پہلے اپنی ماں کو یاد کرتی ہوں وسیلہ جو بنی ہے مجھ کو اس دنیا میں لانے کا سکھایا ہے مجھے جس نے چلن سب اس زمانے کا وہ ہستی جو مجھے اوروں سے بڑھ کر پیار کرتی ہے وہی جو میرے سُکھ دُکھ اپنے ہی دامن میں بھرتی ہے خدا کی سب سے پیاری اس عطا کو یاد کرتی ہوں۔ وہ جس نےلوریاں دے کر سلایا مجھ کو راتوں میں کہ ہنستا کھیلتا بچپن گزارا اس کی باتوں میں سبھی اچھا بُرا اس نے سکھایا اپنے آنچل میں کری پوری میری ہر ایک خواہش ایک ہی پَل میں محبت کی اُسی میٹھی ادا کو یاد کرتی ہوں۔ جہاں میں میں جدھرجاؤں وہی میرا تعارف ہے خدا کے بعد میرے دل میں اس کی ہی محبت ہے دعا ہے اے خدا! رکھنا سدا یونہی یہ سایہ رحمت کا مجھے توفیق دے، کردوں ادا حق اپنی جنت کا میں اس جنت کی ٹھنڈی سی ہوا کو یاد کرتی ہوں خدا کی نعمتوں میں اپنی ماں کو یاد کرتی ہوں۔ ۔۔سیما آفتاب pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment