سرزمین پاک پر آسٹریلیا کا "شاندار" استقبال
From the Blog cricnama مارچ 1877ء میں کرکٹ تاریخ کا اولین ٹیسٹ مقابلہ کھیلا گیا تھا، جس میں 'بابائے کرکٹ' انگلستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 45 رنز سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انگلستان کو اس ہزیمت سے دوچار کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ انہی سے کھیل سیکھنے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی تھے۔ 9 دہائیوں سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے اسی آسٹریلیا نے جب برصغیر کے اولین دورے کا فیصلہ کیا تو بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ کمال "فیاضی" کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوآموز پاکستان کو بھی ایک ٹیسٹ سے نواز دیا۔ اس وقت کیونکہ آسٹریلیا اپنے گھریلو میدانوں پر انگلستان سے ایشیز ہار چکا تھا اس لیے بھارت کے خلاف تین مقابلوں سے قبل غالباً مشق کی نیت سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔ بہرطور، عبد الحفیظ کاردار کی زیر قیادت ٹیم نے سرزمین پاک پر آسٹریلیا کا "بھرپور" خیرمقدم کیا۔ [image: فضل محمود نے پہلی اننگز میں مسلسpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment