[آج کا دن] جب پاکستان کا دیرینہ خواب کامران اکمل کے ہاتھوں چکناچور ہوا
From the Blog cricnama 15 سال کے طویل عرصے سے پاکستان آسٹریلوی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ مقابلہ جیتنے سے محروم تھا اور جب 2010ء میں یہ موقع ہاتھ آیا تو دستانے پہنے کامران اکمل کی گرفت کمزور پڑ گئی اور آسٹریلیا ناقابل یقین انداز میں صرف 36 رنز سے سڈنی ٹیسٹ جیت گیا۔ [image: یہ نظارہ لاکھوں پاکستانیوں کو تاعمر نہیں بھولے گا (تصویر: Getty Images)] یہ نظارہ لاکھوں پاکستانیوں کو تاعمر نہیں بھولے گا (تصویر: Getty Images) جب پاکستان 2009ء کے اواخر میں آسٹریلیا پہنچا تو ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دنیائے کرکٹ پر بلاشرکت غیرے حکمرانی کرنے والے میزبان کے زوال کے ایام شروع ہو چکے تھے۔ ایشیز 2009ء میں بری طرح شکست اس کا پیش خیمہ تھی لیکن پاکستان نے دورۂ آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اس زوال کو مزید کچھ عرصے کے لیے ٹال دیا۔ پہنچتے ہی ملبورن میں بدترین شکست کے بعد پاکستان نے سڈنی میں سال نو کے پہلے ٹیسٹ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment