مِٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی - منیر نیازی
From the Blog ranaii-e-khayalغزل آگئی یاد شام ڈھلتے ہی بجھ گیا دل چراغ جلتے ہی کُھل گئے شہرِ غم کے دروازے اک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی کون تھا تُو کہ پھر نہ دیکھا تُجھے مِٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی خوف آتا ہے اپنے ہی گھر سے ماہِ شب تاب کے نکلتے ہی تُو بھی جیسے بدل سا جاتا ہے عکسِ دیوار کے بدلتے ہی خون سا لگ گیا ہے ہاتھوں میں چڑھ گیا زہر گل مسلتے ہی منیر نیازی ماہِ منیر سے انتخاب pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment