ادا جعفری کی دو خوبصورت غزلیں
From the Blog ranaii-e-khayalادا جعفری کی دو خوبصورت غزلیں گھر کا رستہ بھی ملا تھا شاید راہ میں سنگِ وفا تھا شاید اِک ہتھیلی پہ دیا ہے اب تک ایک سورج نہ بجھا تھا شاید اس قدر تیز ہوا کے جھونکے شاخ پر پھول کِھلا تھا شاید لوگ بے مہر نہ ہوتے ہوں گے وہم سا دل کو ہُوا تھا شاید خونِ دل میں تو ڈبویا تھا قلم اور پھر کچھ نہ لکھا تھا شاید تجھ کو بُھولے تو دعا تک بُھولے اور وہی وقتِ دعا تھا شاید موجہ ٴ رنگ بیاباں سے چلا یا کوئی آبلہ پا تھا شاید رُت کا ہر آن بدلتا لہجہ ہم سے کچھ پوچھ رہا تھا شاید کیوں ادا ؔ کوئی گریزاں لمحہ شعر سننے کو رُکا تھا شاید ****** حال کُھلتا نہیں جبینوں سے رنج اُٹھائے ہیں کن قرینوں سے رات آہستہ گام اُتری ہے درد کے ماہتاب زینوں سے ہم نے سوچا نہ اُس نے جانا ہے دل بھی ہوتے ہیں آبگینوں سے کون لے گا شرارِ جاں کا حساب دشتِ امروز کے دفینوں سے تو نے مژگاں اُٹھا کے دیکھا بھی شہر خالی نہ تھا مکینوںpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment