زخم کا اندِمال ہوتے ہوئے
From the Blog ranaii-e-khayalغزل زخم کا اندِمال ہوتے ہوئے میں نے دیکھا کمال ہوتے ہوئے ہجر کی دھوپ کیوں نہیں ڈھلتی جشنِ شامِ وصال ہوتے ہوئے دے گئی مستقل خلش دل کو آرزو پائمال ہوتے ہوئے لوگ جیتے ہیں جینا چاہتے ہیں زندگانی وبال ہوتے ہوئے کس قدر اختلاف کرتا ہے وہ مرا ہم خیال ہوتے ہوئے پئے الزام آ رُکیں مجھ پر ساری آنکھیں سوال ہوتے ہوئے آج بھی لوگ عشق کرتے ہیں سامنے کی مثال ہوتے ہوئے خود سے ہنس کر نہ مل سکے احمدؔ خوش سخن، خوش خصال ہوتے ہوئے محمد احمدؔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment