پاکستانی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگئی
From the Blog cricnamaدورۂ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ رات براستہ دبئی لاہور سے ہرارے روانہ ہو گئی۔ دستے میں 11 کھلاڑی اور 9 آفیشلز شامل تھے۔ لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ زمبابوے کمزور حریف ضرور ہے لیکن آسان نہیں۔ کرکٹ مقابلوں کے نتائج کے بارے میں پہلے سے کوئی دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے دن پر کوئی بھی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ زمبابوے کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جائے گا اور یوں ایک بہتر تال میل بھی بنے گا اور نوآموز کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔ دنیا کے سرفہرست اسپن گیندبازوں میں سے ایک نے کہا کہ معین خان کے ٹیم مینیجر بننے سے ہمیں دہرا فائدہ ہوگا، وہ نظم و ضبط پر بھی عملدرآمد کروائیں گے اور اپنے بین الاقوامی کرکٹ کے وسیع تجربے سے کھلاڑیوں کو مستفیدpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment