فوٹو شاپ CS6 میں اُردو یا عربی کیسے لکھی جائے
From the Blog itnama عرصہ دراز تک اُردو لکھنے یا اُردو گرافکس بنانے کے لیے ان پیج کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، گو کہ ابھی بھی بہت سے افراد اور کمپنیاں ان پیج ہی استعمال کررہی ہیں مگر یونی کوڈ اُردو کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ یونی کوڈ کی بدولت آپ کو اُردو لکھنے کے لیے نہ تو کسی خصوصی سافٹوئیر کی ضرورت ہے بس کوئی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ کھولیں اور اُردو لکھنا شروع کر دیں اور یہ ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم حتی کہ اینڈرائیڈ پر بھی لکھی جاسکتی ہے۔ آپ اپنے فیس بک پیغامات اورٹوئٹس بھی اُردو میں کرسکتے ہیں یا پھر اپنی اُردو ویب سائیٹ یا بلاگ بھی بنایا جاسکتاہے۔ اُردو سے محبت کرنے والے افراد اور کمپنیوں نے بہت سے فانٹس بھی تیار کیے ہیں جو انتہائی دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ کم سائز کے بھی ہیں اور ان میں سے اکثر مفت دستیاب ہیں۔ [image: photoshop urdu فوٹو شاپ CS6 میں اُردو یا عربی کیسے لکھی جائے] pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment