بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانا
From the Blog mbilalm [image: Setup Urdu Blog at Blogspot] بلاگر اور بلاگسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔ یہ سروس گوگل فراہم کرتا ہے۔ بلاگسپاٹ ڈاٹ کام (blogspot.com) پر بلاگ بنانے کے لئے آپ کو گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا پہلے سے گوگل پر اکاؤنٹ/ای میل ہے تو ٹھیک، ورنہ پہلے گوگل اکاؤنٹ بنا لیں۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد بلاگسپاٹ ڈاٹ کام پر جائیں۔ اگر آپ پہلے سے سائن ان (Sign in) ہوئے تو ای میل اور پاسورڈ نہیں پوچھا جائے گا۔ اگر پہلے سے سائن ان نہیں تو پھر ای میل اور پاسورڈ درج کر کے سائن ان ہو جائیں۔ اس کے بعد New Blog پر کلک کریں۔ نئی کھلنے والی ونڈو میں Title میں بلاگ کا عنوان درج کریں، جیسے میرے بلاگ کا عنوان "بیاضِ بلال" ہے۔ اسی طرح آپ بھی جو بلاگ کا عنوان رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔ Address میں جو بلاگ کا پتہ رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔ یہ وہ پتہ ہو گا جو کوئی ویب براؤزر میں لکھ کر بلاگ تک پہنچےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment