[آج کا دن] آل راؤنڈ کارکردگی کی معراج
From the Blog cricnamaحریف ٹیم کے خلاف اسی کے میدان میں ایسی آل راؤنڈ کارکردگی تاریخ میں کسی کھلاڑی نے نہ دکھائی ہوگی، میچ میں 13 وکٹیں اور ایسی پچ پر 114 رنز کی فیصلہ کن اننگز جس پر پورے میچ میں کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ بنا پایا ہو۔ انگلستان کے آل راؤنڈر این بوتھم بھارت کے خلاف 1980ء کے ممبئی ٹیسٹ میں اس شاندار کارکردگی کے ساتھ آج ہی کے دن تاریخ کے پہلے کھلاڑی بنے جنہوں نے میچ میں 10 یا زائد وکٹيں لینے اور ساتھ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ فروری 1980ء کے انہی ایام میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے واحد ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو این بوتھم کے سامنے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ زیادہ دیر نہ ٹھیر سکی۔ سنیل گاوسکر، دلیپ وینگسارکر اور گنڈاپا وشوناتھ جیسے بلے باز نصف سنچریوں تک بھی نہ پہنچ پائے اور بھارت کی پہلی اننگز 242 رنز کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ این بوتھم نےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment