تاتو پانی ....... دیامر - گلگت بلتستان
From the Blog noorpamiri تاتو پانی میں گرم ، بھاپ اڑاتی، نہر کا ایک منظر. قریب ہی جوس کے ڈبے، بوتلیں، ریپرز اور دوسری غلاظتیں ہماری بے حسی کی علامت کے طور پر موجود ہیں. یہ تصویر جنوری ٢٠١٣ میں لی گئی تھی. گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے. جا بجا قدرت نے ایسی شاحکاریں تخلیق کیں ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتا ہے. ایسا ہی ایک دلکش اور خطرناک مقام ضلع دیامر میں واقع ہے. تتو پانی یا تاتو پانی کے نام سے مشہور یہ علاقہ اپنے گرم چشموں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے. لفظ "تتو" یا "تاتو" شینا زبان میں گرم کو کہتے ہیں. جنوری کی ہڈیوں تک اترنے والی سردی میں بھی اس علاقے میں موجود پہاڑوں سے بھاپ اڑتی ہے اور پانی کی چوٹی دھاریں پہاڑے سے بھاپ اڑاتی ہوئی اترتی ہیں. کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں گندھک (سلفر) اور کاربونیٹ (چونے کا پتھر) وغیرہ وافر مقدار میں موجود ہے. جب قرب و جوار میں موجود گلیشرز اور چشموںpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment